امریکی اقدامات کے مقابلے میں قومی مفادات کا دفاع کریں گے: روس

امریکی اقدامات کے مقابلے میں قومی مفادات کا دفاع کریں گے: روس

روس نے کہا ہے کہ وہ امریکی اقدامات کے مقابلے میں قومی مفادات کا بھرپور طریقے سے دفاع کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف کا کہنا تھا کہ روس پوری طرح سے ہوشیار ہے کیونکہ ماسکو کے بارے میں امریکی پالیسیوں میں غیر یقینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو امریکہ کے ساتھ اپنے اختلافات کے سامنے رکھتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کی جانب پوری ہوشیاری کے ساتھ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دو سو دس قریبی ساتھیوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن میں سے ایک سو چودہ افراد سیاستداں اور چھیانوے افراد تاجر اور سرمایہ کار ہیں۔
اس فہرست میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف اور وزیراعظم دیمتری میدوی دیف کا نام بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram