امریکہ اور نیٹو عراق و شام کے شکست خوردہ دھشتگردوں کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں: روس

امریکہ اور نیٹو عراق و شام کے شکست خوردہ دھشتگردوں کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں: روس

افغانستان کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے ضیمر کابلوف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو عراق اور شام سے شکست خوردہ داعشی عناصر کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے ضیمر کابلوف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو عراق اور شام سے شکست خوردہ داعشی عناصر کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔

ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ ایسے واضح ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کی افغانستان منتقلی میں امریکہ اور نیٹو کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو زیادہ تر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے حالانکہ افغانستان کی فضائی حدود مکمل طور پر امریکہ اور نیٹو کی نگرانی میں ہیں۔اس سے پہلے ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے بھی اپنے افغان ہم منصب طارق شاہ بہرامی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ داعشی دہشت گردوں کو عراق و شام سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔افغان حکام اور عوام بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس گروہ کی بھرپور حمایت اور پشتپناہی کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram