مصرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 وہابی دہشت گرد ہلاک

مصرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 وہابی دہشت گرد ہلاک

مصر کے مغربی صحرا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق سکیو رٹی حکام نے قبائلی علاقے کے نزدیک مشتبہ عناصر کی موجودگی کا پتہ چلایا، یہ عناصر اس علاقے کو اپنی روپوشی کے مقام اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے ٹھکانا بنانا چاہتے تھے۔مغربی صحرا کے ایک پہاڑی علاقے میں دہشت گرد عناصر نے سکیو رٹی حکام کی آنکھوں سے دور ایک پناہ گاہ تیار کی تھی جہاں وہ ورغلا کر لائے جانے والے افراد کو اسلحے اور دھماکہ خیز آلات کے استعمال کی تربیت فراہم کرتے تھے۔بیان میں بتایا گیا کہ اس علاقے کے محاصرے کے دوران وہابی دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی سمت فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 11 وہابی دہشتگرد مارے گئے ۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram