کشمیر میں ہندوستان کے ایک اور فوجی کی خود کشی

کشمیر میں ہندوستان کے ایک اور فوجی کی خود کشی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان کے ایک اور حاضر سروس فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان کے ایک اور حاضر سروس فوجی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع جموں میں پورا بارڈر میں تعینات لانس نائیک پرویش کمار مشرا نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار خود کشی کرلی۔34سالہ کمارمشرا کا تعلق 118میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالا گاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔پولیس کے مطابق کہ کمارمشرا نے اپنے سر میں دو گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کیا اور اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج میں اہلکاروں کے خودکشی کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 3دن میں ایک اہلکار خودکشی کرتا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram