متحدہ مجلس عمل پاکستان میں سیکولر قوتوں کا راستہ روکے گی: سراج الحق، اعجاز ہاشمی

متحدہ مجلس عمل پاکستان میں سیکولر قوتوں کا راستہ روکے گی: سراج الحق، اعجاز ہاشمی

جے یو پی کے مرکزی صدر سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب تک عوام کو مختلف نعروں پر بیوقوف بنایا گیا مگر لوگ کرپٹ عناصر کی چالیں اور شعبدہ بازیاں سمجھ چکے ہیں، عوام کا رجحان ایم ایم اے کی طرف ہوگا، قائداعظم اور علامہ اقبال کا کرپشن فری پاکستان بنائیں گے، جس میں شائستگی ہو گی اور اسلامی ایجنڈا پر عمل ہوگا، عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوںگے، سیکولر ایجنڈا نہیں چلے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، متحدہ مجلس عمل کی تنظیمی اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں امیر العظیم اور بیرسٹر اویس رضا ہاشمی بھی موجود تھے۔
سراج الحق نے پیر اعجاز ہاشمی کی عیادت کی، گلدستہ پیش کیا اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق پایا گیا کہ ایم ایم اے نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کیلئے سیکولر ازم کا راستہ روکے گی، کیونکہ اب تک عوام کو مختلف نعروں پر بیوقوف بنایا گیا مگر لوگ کرپٹ عناصر کی چالیں اور شعبدہ بازیاں سمجھ چکے ہیں، عوام کا رجحان ایم ایم اے کی طرف ہوگا، قائداعظم اور علامہ اقبال کا کرپشن فری پاکستان بنائیں گے، جس میں شائستگی ہو گی اور اسلامی ایجنڈا پر عمل ہوگا، عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوںگے، سیکولر ایجنڈا نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2 مئی کو اسلام آباد میں ہونیوالے قومی ورکرز کنونشن اور 13 مئی کو مینار پاکستان پر ہونیوالے جلسے کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ دونوں اجتماعات اتحاد بین المسلمین کا بہترین اظہار اور سیاسی پاور شو ہوں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے سراج الحق کی ایم ایم اے کی بحالی میں کاوشوں کو سراہا کہ جب امیر جماعت اسلامی نے مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں انہیں دینی جماعتوں کے اتحاد بنانے کی تجویز دی جس پر بعد میں عمل ہوا اور متحدہ مجلس عمل کی سابقہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد دینی اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram