یوم شجرکاری کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے پودے لگائے

  • News Code : 816515
  • Source : ابنا
قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ اي نے ايران ميں يوم شجركاري كے موقع پر فرمايا ہے كہ جنگلوں اور سرسبز ذخائر كو نقصان پہنچانے والے عناصر اور ٹمبر مافيا كے ہاتھوں سے بچانا چاہئے كيوں كہ يہ ٹولہ جنگلوں كے ساتھ قومي مفاد كو بھي نقصان پہنچا رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ اي نے ايران ميں يوم شجركاري كے موقع پر فرمايا ہے كہ جنگلوں اور سرسبز ذخائر كو نقصان پہنچانے والے عناصر اور ٹمبر مافيا كے ہاتھوں سے بچانا چاہئے كيوں كہ يہ ٹولہ جنگلوں كے ساتھ قومي مفاد كو بھي نقصان پہنچا رہا ہے.

ان خيالات كا اظہار قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ العظمي 'سيد علي خامنہ اي' نے بدھ كے روز قومي يوم شجركاري اور ماحوليات كي مناسبت سے پھلوں كے دو پودے لگائے كے بعد گفتگو كرتے ہوئے كيا.

انہوں نے فرمايا كہ ماحولياتي آلودگي اور دھول جيسے مسائل سے سرسبز ذخائر اور علاقوں كو نقصان پہنچ رہا ہے.

انہوں نے ايراني جنگلات، زراعتي اور باغات شعبوں كے حكام كو حكم ديا ہے كہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں ميں تعميري كردار كرتے ہوئے ملك ميں سرسبز علاقوں كي حفاظت جو ملك كي عظيم دولت ہيں، كو يقيني بنائيں.

آيت اللہ خامنہ اي نے اس موقع پر ايراني پھلوں كي معيار كا ذكر كرتے ہوئے ملك ميں پھلوں كي درآمدات پر افسوس كا اظہار كيا اور فرمايا كہ پھلوں كي درآمدات غلط اقدام ہے اور حكام ياد ركھيں ضروري مواقع كے علاوہ ملك ميں پھلوں كي درآمدات نہ كي جائيں.

رہبر انقلاب نے فرمايا كہ درخت اور سبزہ خدا كا ديا ہو وہ تحفہ ہيں جسے ديكھ كر انسان كي طبيعت خوشگوار اور دل كو راحت و سكون محسوس ہوتا ہے اور تمام افراد كو خدا كي اس نعمت كي قدر كرني چاہئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram