موصل کی آزادی پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی آیت اللہ سیستانی کو مبارک باد

  • News Code : 839954
  • Source : irna.ir
Brief

آیت اللہ صافی گلپایگانی نے ہفتہ کے روز آیت اللہ سیستانی کے نام اپنے پیغام میں موصل کی آزادی اور عراقی قوم کی فتح پر مبارکباد پیش کی.

عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ 'لطف اللہ صافی گلپایگانی' نے اعلی عراقی مذہبی رہنما اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی سیستانی' کے نام ایک پیغام میں موصل کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل میں عراقی قوم اور مسلح افواج کی کامیابی سے دنیا کے مسلمانوں کی عزت میں اضافہ ہوا ہے.

آیت اللہ صافی گلپایگانی نے ہفتہ کے روز آیت اللہ سیستانی کے نام اپنے پیغام میں موصل کی آزادی اور عراقی قوم کی فتح پر مبارکباد پیش کی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق کی بہادر قوم نے اپنے دینی رہنماوں بالخصوص آیت اللہ سیستانی کے حکم کی تعمیل کرکے حالیہ کامیابی حاصل کرلی.

آیت اللہ گلپایگانی نے آیت اللہ سیستانی کی تندرستی اور عراقی قوم کی مزید سربلندی کے لئے دعا کی.

واضح رہے کہ آیت اللہ سیستانی نے قریب تین سال پہلے فتوی جاری کیا تھا کہ عراق میں اپنے وطن کے دفاع میں جاں بحق ہونے والے شہدا درجہ اول کے شہید ہیں اور ان کو غسل اور کفن دینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف نماز پڑھ کے دفنایا جاسکتا ہے.

انہوں نے تمام عراقی عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ تکفیریوں بالخصوص داعش کے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں.

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز 'موصل' کے قدیمی علاقوں بالخصوص تاریخی مساجد النوری اور الحدبا پر جہاں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا، مکمل کنٹرول حاصل کرلیا.

عراق کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے داعش کے اصل گڑھ پر کنٹرول حاصل کرلیا جہاں داعش دہشتگردوں کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے جون 2014 میں یہاں سے عراق پر اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا.

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے آغاز سے یہ عناصر تاریخی مسجد النوری اور اس سے ملحقہ علاقوں کو اپنے قبضے میں رکھنے کے لئے بڑی مزاحمت دیکھائی.

گزشتہ دنوں داعش کے دہشتگردوں نے موصل کی تاریخی ’النوری مسجد‘ اور اس کے جھکے ہوئے مینار کو شہید کیا جہاں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پہلی اور آخری بار منظر عام پر آیا تھا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram