قم کے مراجع عظام کا حکومت سے عوامی مسائل کے حل اور جوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کا مطالبہ

  • News Code : 852135
  • Source : irna.ir
Brief

اعلی ایرانی مذہبی رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق، قوم کے اقتصادی مسائل کے حل اور ملک میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اعلی ایرانی مذہبی رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق، قوم کے اقتصادی مسائل کے حل اور ملک میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے.

ان خيالات كا اظہار ايران كے مذہبي شہر 'قم' ميں موجود اہم ديني رہنماوں نے صدارتي چيف آف اسٹاف 'محمود واعظي' كے ساتھ پونے والي ملاقاتوں ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني حكومت كو بينكنگ كے نظام كي اصلاح، روزگار كے مواقع پيدا كرنا، مصنوعات كي اسمگلنگ كي روك تھام اور قوم كے مسائل كے حل كرنے پر اہميت دينا چاہيئے.

آيت اللہ 'ناصر مكارم شيرازي' نے كہا كہ ملك كے اقتصاد كي ترقي كے لئے ٹيكس كے مسئلے كا حل كرنا اور ايراني مصنوعات كي اسمگلنگ كي روك تھام ناگزير ہے.

انہوں نے بتايا كہ ايراني حكومت اور حكام قوم كے مسائل اور ضروريات پر اہميت ديں اور ہم حكومت كي كوششوں كي حمايت كرتے ہيں.

آيت اللہ 'سيد محمد علي علوي گرگاني' نے فرمايا كہ ملك كے مسائل كے حل كا رمز تمام سياسي گروپوں كے درميان باہمي اتحاد اور ايراني سپريم ليڈر كي ہدايات كے مطابق عمل كرنا ہے.

محمود واعظي نے كہا كہ 12ويں حكومت كي پہلي ترجيح مذہبي رہنماؤں كي تعميل پر عملدرآمد اور عوام كے مسائل كو حل كرنا ہے اسي لئے حكومت عوام كي خدمت كرنے كے لئے ديني مدارس اور مذہبي راہنماؤں كے ساتھ قريبي تعلقات كي مضبوطي كا خواہاں ہے.

ياد رہے كہ ايراني صدر كے چيف آف اسٹاف 'محمود واعظي' نے گزشتہ دنوں قم كے دورے كے موقع پر 'آيت اللہ نوري ہمداني، آيت اللہ مكارم شيرازي، آيت اللہ صافي گلپايگاني، آيت اللہ وحيد خراساني، آيت اللہ سبحاني اور آيت اللہ علوي گرگاني' كے ساتھ ملاقاتيں كيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram