عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے ایک ہزار مجرموں کو معاف کر دیا

  • News Code : 871131
  • Source : tasnimnews.com
Brief

رہبرانقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایک ہزار سات قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے ایک ہزار سات مجرموں کو معاف کرنے کے عدلیہ کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت پر رہبر انقلاب کو ایک خط لکھ کر ایسے ایک ہزار سات مجرموں کو معاف کئے جانے کی اپیل کی تھی جنہیں متعلقہ کمیٹیوں نے معاف کئے جانے کے قابل سمجھا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram