عید الفطر کی نماز قائد اسلامی انقلاب کی امامت میں ادا کی جائے گی

  • News Code : 837929
  • Source : irna.ir
Brief

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تہران میں مرکزی نمازِ عید الفطر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کی امامت میں ادا کی جائے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تہران میں مرکزی نمازِ عید الفطر قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کی امامت میں ادا کی جائے گی.

عیدالفطر نماز کمیٹی کے چیئرمین 'سید باقر پیشنمازی' کے مطابق، امام خمینی (رح) مصلی گراؤنڈ کے دروازے پیر کی صبح پانچ بجے عبادت گزاروں اور نمازیوں کے لئے کھول دئے جائیں گے جس کے بعد سات بجے کے بعد نماز عید کی تیاریاں شروع کی ہوجائیں گے.

انہوں نے کہا کہ نماز میں لاکھوں فرزندان اسلام کے ساتھ اسلامی ممالک کے سفیر اور مختلف مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی شریک ہوں گے.

ایران کے مختلف شہروں میں بھی عید کی نماز کے لئے عیدگاہوں کو مختص کیا گیا ہے.

ایران کے مؤمن اور متحد عوام پیر کے روز ایک ماہ کی عبادت و بندگی بجالانے کے بعد شکر ادا کرتے ہوئے پورے ملک میں نماز عید فطر کے اجتماعات میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے.

ہر سال کی طرح اس سال بھی مصلی امام خمینی (رح) میں تہران کے لاکھوں مؤمنین کی اس قومی اور معنوی اجتماع میں شرکت متوقع ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram