بیروت میں دوسری عالمی فلسطین کانفرنس

صہیونی حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

  • News Code : 863897
  • Source : irib.ir
Brief

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے لبنان میں دوسری عالمی علما کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود کے نام اپنے پیغام میں اسرائیل کے خلاف جد وجہد اور جہاد پر تاکید کرتے ہوئےفرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات  کے مقدس جہاد کے سلسلے میں اللہ تعالی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: فلسطین کی آزادی اور نجات کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے علماء ، دانشوروں اور سیاستدانوں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ اس مقدس جہاد میں اسلام اور مسلمانوں کی فتح یقینی ہے اور آج علماء اور دانشوروں کی کانفرنس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔

 لبنان میں دوسری عالمی علما کانفرنس بیروت میں فلسطین کے عنوان سے آج شروع ہوئی جو کل تک جاری رہے گی۔

شیخ ماہر حمود نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کی کانفرنس بالفوراعلامیے کے سو سال پورے ہونے کےموقع پر منعقد ہو رہی ہےاور اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ فلسطین علاقے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ بالفور اعلامیہ یا ڈکلیریشن  1917میں اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ آرٹر جیمز بالفور نے صیہونی سیاستدان اور برطانوی رکن پارلیمنٹ والٹرروٹشیلڈ کو خطاب کرتے ہوئے جاری کیاتھا۔ جس میں سرزمین فلسطین میں اسرائیلیوں کو بسانے کی بات کی گئی تھی اور یہ اعلامیہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی تشکیل کا نقطہ آغاز شمار ہوتاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram