سپاہ کےاعلی کمانڈروں کی رہبرمعظم انقلاب اسلامی سےملاقات/میزائل شعبہ میں تلاش و جد وجہد کیجئےاور دشمن کو زوردار تھپڑ رسید کیجئے

  • News Code : 840719
  • Source : ابنا
Brief

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام ميں داعش کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کے بعد سپاہ کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں دشمن کافی حساس ہے لہذا میزائلوں کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے اورترقی و پیشرفت کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شام کے صوبہ دیرالزور ميں داعش کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے میزائل حملے کے بعد سپاہ کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں دشمن کافی حساس ہے لہذا میزائلوں کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے، ترقی اور پیشرفت کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میزائل کے شعبہ میں ایرانی سپاہ کی کارکردگی کو قابل قدر قراردیتے ہوئے فرمایا: " آپ کا کام بہت اچھا اور عالی تھا اللہ تعالی آپ کے اس عمل کو قبول فرمائے یہ رمضان المبارک کی اہم عبادت ہے۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن کو ہمارے میزائل سسٹم کے بارے میں کافی حساسیت ہے لہذا اس شعبہ میں جتنی ممکن ہوسکے ترقی و پیشرفت جاری رکھنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کام کیجئے ، تلاش و جد وجہد کیجئے اور دشمن کو زوردار تھپڑ رسید کیجئے۔ اس ملاقات میں سپاہ کے اعلی کمانڈروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر لیلۃ القدر نامی میزائل حملے کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram