رہبر انقلاب کی طرف سے اہل سنت کے امام جمعہ و جماعت کے خط کا جواب

  • News Code : 852758
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

امام خامنہ ای نے زاہدان کے اہلسنت امام جمعہ والجماعت مولوی عبدالحمید کے خط کا جواب دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ دینی معارف اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام پر فرض ہے کہ تمام ایرانیوں کو بغیر کسی قوم، رنگ و نسل اور فرقے کے برابر کے حقوق فراہم کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام خامنہ ای نے زاہدان کے اہلسنت امام جمعہ والجماعت مولوی عبدالحمید کے خط کا جواب دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ دینی معارف اور آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام پر فرض ہے کہ تمام ایرانیوں کو بغیر کسی قوم، رنگ و نسل اور فرقے کے برابر کے حقوق فراہم کریں۔

 ایران کے صوبے سستان و بلوچستان کے مرکزی شہری زاہدان کی اہلسنت مسجد کے امام جمعہ والجماعت مولوی عبدالحمید کی جانب سے امام خامنہ ای کے نام خط کا باقاعدہ طور پر جواب دیا گیا ہے۔

خط کے جواب میں، سپریم لیڈر آفس کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی نے لکھا ہے کہ، خط رہبر معظم کی خدمت میں پیش کیا گیا اور امام خامنہ ای نے جناب عالی کی جانب سے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ مولوی عبدالحمید نے ہمیشہ سے اسلامی جمہوری ایران کا دفاع کیا ہے، لہذا حکام پر فرض ہے کہ ایران کے آئین اور دینی معارف کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ایرانیوں کو بغیر کسی قوم، رنگ و نسل اور فرقے کے برابر کے حقوق مہیا کریں۔

حکام کو چاہئے کہ اتفاق و اتحاد اور ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر ملک کی سلامتی اور عزت و وقار کے لئے کام کریں اور دشمن کو اجازت نہ دیں کہ ایرانیوں کے اندر اختلاف پیدا کرکے قوم کو آپس میں لڑا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram