رہبر انقلاب کی دشمنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید

رہبر انقلاب کی دشمنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز محکمہ شہری دفاع کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے دشمنوں کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کے روز محکمہ شہری دفاع  کے سربراہ اور دیگر حکام سے اپنے خطاب میں دشمنوں کی نت نئی دھمکیوں اور خطرات کے مقابلے میں شہری دفاع  کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دشمنوں کی یلغار کے پیچیدہ طریقوں کے مقابلے میں اس ادارے کو بھی مکمل ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت ہے تا کہ جدید منطقی طریقے سے کسی بھی طرح کے نفوذ کا مقابلہ کیا جا سکے۔
آپ نے تمام شعبوں میں شہری دفاع  کی اہمیت پر حکام کی توجہ کو ضروری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے ذمہ دار عہدیداروں نے اگر اس مسئلے کو نہیں بروقت سمجھا اور محکمہ شہری دفاع  کو لازمی ترقی نہ دی تو ایران کو مختلف طرح کے اور بعض اوقات ناقابل تلافی نقصان و خطرات کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔
آپ نے حکام پر زور دیا کہ وہ تمام میدانوں میں محکمہ شہری دفاع  کے ساتھ ضروری اور بھرپور تعاون کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram