رہبر انقلاب اسلامی کی تہران میں باغات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی کی تہران میں باغات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے درخت لگانے کے دن کی مناسبت ایک پودا کاشت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: وزارت زراعت کو تہران میں باغات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے درخت لگانے کے دن کی مناسبت ایک پودا کاشت کیا اور اس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: وزارت زراعت کو تہران میں باغات کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے درختکاری کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں پودوں کی کاشت کو مبارک رسم قراردیتے ہوئے فرمایا: تہران میں بہترین باغات موجود ہیں جنھیں بعض افراد تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہذا وزارت زراعت کو چاہیے کہ وہ تہران میں باغات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جنگلات، باغات اور سرسبز علاقوں کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ یہ چیزیں ماحولیات کا حصہ اور انسانی صحت و سلامتی کے لئے بڑي اہم ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram