رہبر انقلاب اسلامی کا مسافر طیارے کے سانحہ میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

رہبر انقلاب اسلامی کا مسافر طیارے کے سانحہ میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی مسافر بردار طیارے اے ٹی آر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی مسافر بردار طیارے اے ٹی آر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس جانگداز حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی درخواست کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے رحمت اور مغرفت طلب کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے متعلقہ حکام پر زوردیا کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پیکروں کی تلاش ، تکریم اور تجلیل میں بھر پور تعاون فراہم کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram