رہبر انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام محمد قمی کو سازمان تبلیغات اسلامی کا نیا سربراہ مقرر کردیا

رہبر انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام محمد قمی کو سازمان تبلیغات اسلامی کا نیا سربراہ مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد قمی کو سازمان تبلیغات اسلامی کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی خاموشی کی طویل مدیریت میں سازمان تبلیغات اسلامی میں کمی اور کیفی لحاظ سے خاطر خواہ رشد و ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کی زحمات اور گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سازمان تبلیغات اسلامی کو انقلاب اسلامی کے بہترین ثمرات میں قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی معارف اور اہلبیت علیھم السلام کی سیرت کے فروغ کےسلسلے میں سازمان تبلیغات اسلامی کی اہم رسالت اور ذمہ د اری ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سازمان تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ محمد قمی کی صلاحیتوں اور توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی مدیریت میں سازمان تبلیغات اسلامی اپنی تمام ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئےثقافتی سطح پر اپنا اہم نقش ایفا کرےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سازمان تبلیغات اسلامی کے نئے سربراہ کی کامیابی اور توفیق کے لئے دعا فرمائی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram