روس اور آذربائیجان کے صدور کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات + تصاویر

  • News Code : 863979
  • Source : ریڈیوتہران
Brief

تہران میں ایران، روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روس اور آذربائیجان کے صدور نے رہبر انقلاب اسلامی سے الگ الگ ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے اپنے دورہ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

دونوں ملکوں کے صدور کی رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن اور آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف، دوسرے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اس وقت تہران کے دورے پر ہیں۔

روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدور نے بدھ کو تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں میں ایران روس اور ایران جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔


۔۔۔۔۔۔۔
/169

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram