حجۃ الاسلام کریمی تبارصوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ مقرر

حجۃ الاسلام کریمی تبارصوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام کریمی تبار کو صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ مقرر کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: جنابعالی اسی علاقہ کے عوام سے متعلق ہیں اور آپ اس خطے میں دینی اور ثقافتی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس خطے کے عوام نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ اور دفاع مقدس کے دوران ایثار اور فداکاری کے شاندار نمونے پیش کئے ہیں۔امید ہے کہ آپ اس خطے کے عوام کی علمی، فکری ، عملی اور ثقافتی شعبوں میں خدمات بہم پہنچانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروی کار لائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایلام کے سابق امام جمعہ کی طویل عرصہ تک گرانقدرخدمات پر شکریہ ادا کیا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram