حجۃ الاسلام محمدحسنی رئیس، ایرانی فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ مقرر

  • News Code : 839983
  • Source : ابنا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ شیخ عباس محمد حسنی رئیس کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ مقررکیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام آقائ شیخ عباس محمد حسنی رئیس کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کے سربراہ مقررکیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام حسنی رئیس کے نام اپنے حکم میں فرمایا: آپ کے گرانقدر تجربات اور تعہد کے پیش نظر آپ کو فوج کے عقیدتی اور سیاسی شعبہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔ امید کہ کہ آپ فوج کے اس شعبہ میں اپنی دینی بصیرت اور آگاہی کے ساتھ نمایاں کردار ادا کریں گے۔ اللہ تعالی آپ کی توفیقات میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج کے عقیدتی و سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام آقائ حاج سید محمد علی آل ہاشم کی خدمات کا بھی شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram