حجۃ الاسلام علیدادی کرمان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر

  • News Code : 871402
  • Source : mehrnews
Brief

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حسن علیدادی کو کرمان کا امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حسن علیدادی کو کرمان کا امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کرمان کے سابق امام جمعہ حجۃ الاسلام سید یحیی جعفری کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام حسن علیدادی کو کرمان کا نیا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں نئے امام جمعہ کو صوبہ کے عوام ، صوبہ کے جوانوں ، علماء ، ممتاز شخصیات اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ گہرا رابطہ برقرار کرنے اور صوبہ میں ثقافتی اور سماجی پروگراموں کے فروغ کے سلسلے میں تاکیدکی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے نئے امام جمعہ کی کامیابی اور توفیقات میں اضافہ کی دعا فرمائی۔

.........

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram