جوان طلاب کو زمانے کے تازہ ترین حالات سے آگاہ رہنا چاہیے: امام خامنہ ای

جوان طلاب کو زمانے کے تازہ ترین حالات سے آگاہ رہنا چاہیے: امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے یورپ میں زیر تعلیم جوان طالب علموں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جوان طالب علموں کو زمانے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہناچاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپ میں مسلم طالب علموں کی یونین کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امام خامنہ ای نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوان طلاب کو زمانے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہناچاہیے۔

رہبر معظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یونیورسٹیز میں زیرتعلیم تمام طلاب پر لازم اور فرض ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے باخبر رہیں اور اپنے آپ کو زمانے کے مطابق تیار کریں۔

امام خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جوان طالب علموں کو چاہیے کہ اسلامی تنظیموں اور انجمنوں کے ساتھ تعلقات قائم کرے۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ نوجوان جو بھی کام کریں وہ اللہ تعالی کی رضا کے لئے اپنا وظیفہ سجمھ کر کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram