ایران کے اعلی فوجی افسران کی رہبر انقلاب سے ملاقات

  • News Code : 824809
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں نے آج سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں نے آج سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

گزشتہ روز یعنی ۲۹ فروردین (ایرانی سال کا پہلا مہینہ) ایران میں ’’یوم مسلح افواج‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اسی مناسبت پر آج مسلح افواج کے کمانڈروں نے اپنے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں نے آج سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

سپریم لیڈر امام خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ افسران اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات وسیع پیمانے پر اور بغیر دھاندلی کے  صاف شفاف ہونے چاہئیں، ان شاء اللہ قوی امید ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر بغیر دھاندلی کے صاف و شفاف اور امن و امان کے ساتھ  انتخابات منعقد ہونگے، انتخابات ملکی دفاع اور مستقبل کے لئے مفید ثابت ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram