ایران؛ صوبہ گلستان کے کان حادثے میں جانبحق افراد کے لواحقین کے نام رہبر انقلاب کا پیغام تسلیت

  • News Code : 827872
  • Source : irib.ir
Brief

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صوبے گلستان میں کان کے ایک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کان میں پھنسے کان کنوں کو نجات دلانے کے لئے تمام ترضروری اقدامات عمل میں لانے پر تاکید فرمائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صوبے گلستان میں کان کے ایک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کان میں پھنسے کان کنوں کو نجات دلانے کے لئے تمام ترضروری اقدامات عمل میں لانے پر تاکید فرمائی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کے روز اپنے ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ صوبہ گلستان میں کان کے دردناک و دلخراش سانحے سےکہ جس میں کئی کان کن جاں بحق اور بعض افراد ابھی بھی کان میں نیچے پھنسے ہوئے ہیں، مجھے انتہائی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حادثے کا شکار ہونے والے کان کنوں کے اہل خانہ کے لئے صبر اور کان میں پھنسے افراد کی باحفاظت باہر نکلنے کی دعا کرتے ہوئے کان میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔بدھ کے روز صوبے گلستان میں پتھر کے کوئلے کی کان میں رونما ہونے والے حادثے میں اب تک بائیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ستّر سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ تقریبا پینتیس افراد ابھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنھیں نجات دلانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram