اہواز کے دھشتگردانہ حملے کے موقع پر قوم کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

اہواز کے دھشتگردانہ حملے کے موقع پر قوم کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایسے شقی القلب ایجنٹ جو بے گناہ عورتوں، بچوں اور مردوں پر فائرنگ کرتے ہیں، انسانی حقوق کا دم بھرنے والے جھوٹے اور ریاکار دعویداروں سے وابستہ ہیں اور ان سے مسلح افواج کی پریڈ کی صورت میں ایرانی قوم کی طاقت کا جلوہ برداشت نہیں ہو پا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعے میں متعدد ایرانی شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے پر اپنے ایک پیغام میں اس تلخ سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ متعلقہ خفیہ ذمہ دار اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری تندہی کے ساتھ مجرموں کا تعاقب کریں اور انہیں ملکی عدلیہ کے طاقتور پنجوں کے سپرد کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کے اس سانحے میں شہید والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور ان کے لئے صبر الہی نیز شہیدوں کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں اہواز میں بعض ایرانی شہریوں کی شہادت کے تلخ اور افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر ایرانی عوام کے دشمنوں کی شقی القلبی اور خباثت کو ظاہر کر دیا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایسے شقی القلب ایجنٹ جو بے گناہ عورتوں، بچوں اور مردوں پر فائرنگ کرتے ہیں، انسانی حقوق کا دم بھرنے والے جھوٹے اور ریاکار دعویداروں سے وابستہ ہیں اور ان سے مسلح افواج کی پریڈ کی صورت میں ایرانی قوم کی طاقت کا جلوہ برداشت نہیں ہو پا رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ ان کا یہ جرم بھی خطے میں امریکہ کی آلہ کار حکومتوں کی سازشوں کا تسلسل ہے جنہوں نے ایران میں بدامنی پھیلانے کو اپنا مقصد بنا رکھا ہے لیکن ایران کے عوام اپنی عزت و سربلندی کے قابل فخر راستے پر گامزن رہیں گے اور ماضی کی طرح تمام دشمنوں پر غالب آئیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram