آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی:

امریکہ کی اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش/سعودی عرب کو ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا

  • News Code : 860172
  • Source : mehrnews
Brief

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی۔ممالک در حقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے حج کے امور میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین قاضي عسکر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک درحقیقت اسلامی ممالک میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ انھیں ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پیروی کرنےسے کوئی فائدہ نہیں ہوگا سعودی حکام کو سیاسی میدان میں بھی امریکہ کی تقلید ترک کرکے ایران کے ساتھ حج کی طرح عمل کرنا چاہیے ۔
انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آیا تو ایران پہلا ملک ہوگا جو سعودی عرب کے عوام کی مدد کو پہنچےگا۔ اس ملاقات میں قاضي عسکر نے اس سال حج کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج کے دوران کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram