اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منانے کا اعلان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منانے کا اعلان

سندھ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں اور انجمنوں کے اراکین شرکت کرینگے، جبکہ اے ایس او حیدرآباد کے زیر اہتمام مرکزی ریلی 13 مئی بروز اتوار صبح 11 بجے اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی جائیگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل منایا جائے گا، یہ اعلان اے ایس او کے مرکزی نائب صدر مختیار علی رانجھانی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ مختیار علی نے کہا کہ سندھ بھر میں مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں اور انجمنوں کے اراکین شرکت کریں گے، جبکہ اے ایس او حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی 13 مئی بروز اتوار صبح 11 بجے اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی جائے گی، جس میں خصوصی خطاب اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری کرینگے، جبکہ دیگر تنظمیوں کے رہنماء، علمائے کرام و سماجی تنظیموں کے رہنماؑ بھی شرکت کریں گے۔

مختیار علی رانجھانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت ناقابل قبول ہے، عالمی استعمار امریکا نے فلسطین کی ہزاروں سالہ تاریخ کو ختم کرکے 16 مئی 1940ء میں اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا، اب تک ان دہشتگرد استعماری غاصب ریاستوں نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی عوام کا قتل عام کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی غیرت مند انسان ناجائز اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکتا، سعودیی عرب کی اسرائیل اور امریکا سے دوستی امت مسلمہ سے دشمنی کی مصداق ہے، سعودی عرب نے کبھی بھی مظلومین فلسطین، مقبوضہ قبلہ اول بیت المقدس کیلئے آواز نہیں اٹھائی، جبکہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ امت مسلمہ کے دفاع کرتے ہوئے مظلومین جہاں کو بیدار رکھا ہے۔

..............

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram