بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے سربراہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں لشکر جھنگوی کے سربراہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسزکی کلی الماس میں کارروائی کے دوران کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسزکی کلی الماس میں کارروائی کے دوران کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کارروائی میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی 3 دہشت گردوں سمیت مارا گیا جن میں 2 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور ہزارہ کمیونٹی افراد کے قاتل تھے جب کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram