انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن کا مشترکہ بحری فوجی گشت کا اعلان

انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن کا مشترکہ بحری فوجی گشت کا اعلان

انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن نے جزیرہ منڈانائو میں وہابی دہشت گردوں کے خطرات کے سدباب کے لئے بحری فوج کے گشت کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن نے جزیرہ منڈانائو میں وہابی دہشت گردوں کے خطرات کے سدباب کے لئے بحری فوج کے گشت کا اعلان کردیا ہے۔ ملائیشیا کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز سنگاپور میں جاری ایک سکیورٹی کانفرنس میں بتایا کہ تینوں ممالک نے بحری فوج کے مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ علاقے میں وہابی دہشت گردوں کے خطرات کا سدباب کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں ممالک کی بحری افواج 19 جون سے مشترکہ فوجی گشت کا آغاز کر دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی گشت کا سلسلہ بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا، تاہم اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل فلپائن کے جنوبی علاقے مراوی پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا اور ملکی فوج اب بھی دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram