روسی نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ/ تمام 71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

روسی نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ/ تمام 71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

روس میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں سوار تمام 71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس میں نجی ایئرلائن کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں سوار تمام 71 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کی ایئرلائنرکمپنی سیراٹوو کا ایک چھوٹا طیارہ اے این 148 ٹیک آف کے فوری بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے۔ طیارہ اورل کے شہر اورسک سے پرواز کررہا تھا۔ اورسک ایئرپورٹ کے عملے نے بتایا کہ حادثے کے بعد کسی مسافر کے بچنے کی کوئی امید نہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق طیارہ ماسکو سے 80 کلومیٹردور ایک علاقے آرگنووو میں کہیں گرکر تباہ ہوا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز کے صرف دو منٹ بعد ہی مسافر طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram