عراق میں متعدد داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق میں متعدد داعشی دہشتگرد ہلاک

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد اسے تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی شہر جلام سامرا میں داعش کے عناصر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادے میں سات روپوش داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں سولہ داعشی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب موصل کے ساحلی علاقے پر عراقی فضائیہ نے بمباری کی ہے جس میں داعش کا ایک اہم سرغنہ عمر المزاحم ہلاک ہوگیا ہے۔ درایں اثنا عراقی پولیس کے سربراہ جنرل شاکر جودت نے بتایا ہے کہ مغربی موصل کے سرکاری استپال کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی پولیس نے باب الطوب اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں پھنسے عام شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے بعد انہیں جنوبی موصل منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عراقی پولیس نے علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم بنالی ہے اور علاقے کے اطراف میں واقع داعش کے تمام ٹھکانے اس وقت عراقی پولیس کی ڈرون طیاروں کی زد پر آگئے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram