اسرائیل کا اقوام متحدہ پر دباو

  • News Code : 818408
  • Source : sahartv
Brief

اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس نے یو این کے ریجنل کمیشن کو اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے سے متعلق رپورٹ ویب سائٹ سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس نے یو این کے ریجنل کمیشن کو اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دینے سے متعلق رپورٹ ویب سائٹ سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے) کی رپورٹ میں فلسطینیوں پر مظالم اور ان سے تعصب برتنے پر اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ رپورٹ یو این سیکریٹریٹ سے پیشگی مشاورت کے بغیر شائع کی گئی۔ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکا نے بھی اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رپورٹ کو نازی پروپیگنڈا سے تشبیہہ دیتے ہوئے اسے یہود دشمن اور بغض پر مبنی قرار دیا تھا۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور ای ایس سی ڈبلیو اے کی ایگزیکٹو سیکریٹری ریما خلف کا رپورٹ سے متعلق کہنا تھا کہ" اقوام متحدہ کے لیے یہ اتنا آسان نہیں ہے کہ کسی ریاست کو نسل پرست قرار دیا جائے، لیکن حالیہ چند سالوں میں اسرائیل کی جانب سے اٹھائے گئے چند اقدامات کو نسل پرستی سے تعیبر کیا گیا۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ ’اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا‘ کے 18 رکن ممالک کی درخواست پر تیار کی گئی۔

واضح رہے کہ ریما خلف نے رپورٹ واپس لینے پر بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ استعفی دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل پر یہ رپورٹ تسلیم کرنے سے انکار کرنے اور اسے واپس لینے کے لیے شدید دباؤ ڈالا ۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram