ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کے اہل نہیں

ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کے اہل نہیں

ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارتی منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جھوٹے، خواتین کی تحقیر کرنے والے اور اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کے لیے بد نما داغ ہیں۔

جیمز کومی نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھولنے کی بیماری کے ابتدائی مراحل میں ہیں یا ذہنی طور پر کسی طرح بھی نا اہل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص دوسروں پر کڑی نظر رکھے اور ہر بات کا حساب کتاب رکھے وہ کسی طرح بھی معمولی ذہانت کا مالک نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ذہنی معائنہ ہوا تھا اوران پرخواتین کی جانب سے جنسی اسکینڈل کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram