چینی صدر: ایشیا کے مستقبل کا فیصلہ ایشیائی ممالک کو خود کرنا ہو گا

چینی صدر: ایشیا کے مستقبل کا فیصلہ ایشیائی ممالک کو خود کرنا ہو گا

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایشیا کے مستقبل کا فیصلہ ایشیائی ممالک کو خود کرنا ہو گا جس کے لیے انہیں غالب اور قابض ہونے کی ذہنیت کو ترک ہونا ہوگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے باؤ فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک کو اپنے معاملات خود اپنے ہاتھ میں لینا ہوں گے، ایشیا کے مشتقبل کا اثر سب سے زیادہ ایشیائی ممالک پر ہی پڑے گا اس لیے ایشیائی ممالک کو سرد جنگ کی ذہنیت کو ختم کر کے زمینی حقائق کے تحت فیصلے خود کرنا ہوں گے۔ ہم دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتے تاہم غلبہ کی ذہنیت کو ترک کرنا ہو گا۔

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ایشیا کے بہت سے ممالک میں غربت، بھوک اور امراض نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اسی طرح دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے جس پر چین نے ایشیا میں معاشی بحران کے خاتمے اور دنیا سے بھوک و افلاس کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا ہے تاہم ہمارے سامنے اب بھی بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ دور امن، خوشحالی اور بیداری کا دور ہے جس میں آپ سرد جنگ کی ذہنیت کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے۔ زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے معیشت کی بحالی اور اپنے اپنے ملک کے عوام کی خوشحالی کے لیے بہت سا کام کرنا ہو گا اسی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے جس نے محض 40 برس میں غیرمعمولی ترقی کی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram