پاکستان کئی برسوں سے امریکہ کےساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے: امریکی سفیر

پاکستان کئی برسوں سے امریکہ کےساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے: امریکی سفیر

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت اور پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک دی ہے کیونکہ وہ برسوں سے امریکہ کےساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک دی ہے کیونکہ وہ برسوں سے امریکہ کےساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ کئی برسوں سے ڈبل گیم کھیلتارہا جو اب ناقابل قبول ہے، وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتے ہیں جو افغانستان میں ہمارے فوجیوں پر حملے کرتے ہیں، امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتا ہے۔

نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ د ے رہا ہے۔ ادھروائٹ ہاوس کی ترجمان کے مطابق وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram