پاکستانی وزارت خارجہ میں امریکی سفیر طلب

پاکستانی وزارت خارجہ میں امریکی سفیر طلب

پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دیے جانے کا نوٹس لیا گیا اور اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ادھر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے بیان پر وفاقی کابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پاکستان میں حکومتی اراکین اور سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکہ کے ساتھ جھوٹ بولا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram