ٹرمپ کی ٹی وی چینل این بی سی کا لائسنس معطل کرنے کی دھمکی

  • News Code : 859944
  • Source : dawn
Brief

امریکی صدر نے جوہری ہتھیاروں میں 10 گنا اضافے کے بیان کو جھوٹ قرار دے کر ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر بیان میں جوہری ہتھیاروں میں 10 گنا اضافے کے بیان کو جھوٹ قرار دے کر ٹی وی چینل این بی سی کا لائسنس معطل کرنے کی دھمکی دی ہے ۔امریکی ٹی وی چینل این بی سی نے دعویٰ کیا تھا کہ جولائی میں ٹرمپ کو جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں کی گئی کمی کے بارے میں بتایا گیا ، اس موقع پر ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی سے کہا کہ وہ دوبارہ بڑی تعداد میں جوہری ہتھیارچاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ این بی سی اور سی این این میرا اعتبار کم کرنے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر امریکہ کے ان ٹی وی چینلوں کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram