ٹرمپ کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

ٹرمپ کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کےلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔ فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کےلئے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔ فی الحال شمالی کوریا پر پابندیاں جاری رہیں گی ۔ ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریاکے جوہری ہتھیار ختم کرنے پراتفاق ہوا ہے،کم جونگ اون بہت قابل، باصلاحیت شخص ہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ مکمل اور قابل تصدیق ہوگا،کم جونگ اون نے جزیرہ نما کوریاکو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کاعزم ظاہرکیا،کم جونگ اون ایک اہم میزائل تجربہ گاہ تباہ کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے لئے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا پر پابندیاں باقی رہیں گی ۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram