ٹرمپ ٹاور آگ کی لپیٹ میں

ٹرمپ ٹاور آگ کی لپیٹ میں

امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں آگ لگ گئی جس سے کافی نقصان ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ٹاور میں عمارت کے بالائی حصے میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعلقہ منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث کثیر المنزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی۔

شہر کے مصروف اور اہم علاقے مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور پر لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے درجنوں کی تعداد میں فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

ٹرمپ ٹاور میں اہم کاروباری دفاتر موجود ہیں جب کہ اکثر و بیشتر وی آئی پیز یہیں قیام کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسی عمارت کو رہائش گاہ کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram