ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کر کے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا: باراک اوباما

ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کر کے تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا: باراک اوباما

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرکے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدہ سے علحیدگی کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرت اور سفارتکاری کے بعد طے پانے والے معاہدے کے خاتمےکا مطلب اپنے قریبی ترین اتحادیوں سے منہ موڑنا ہے۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرکے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

اوباما نے کہا کہ ایک ایسے معاہدے کو کہ جس پر امریکہ نے بھی دستخط کئے تھے، پاوں تلے روندنا واشنگٹن کی ساکھ کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ صرف ایران اور امریکہ کے مابین طے نہیں پایا تھا، اس لئے اس قسم کے معاہدوں سے چشم پوشی دنیا کی دوسری بڑی طاقتوں کے سامنے امریکہ کی حیثیت کو متاثر کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران جوہری معاہدہ باراک اوباما کے دور اقتدار میں  طے پایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram