ٹرمپ: میں نے سعودیوں سے کہا: اگر سینکڑوں ارب ڈالر امریکہ کو نہ دوگے تو میں ریاض نہیں آؤں گا

  • News Code : 842597
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

ریاض میں ہونے والی کانفرنس میں امریکی صدر کی شرکت کا راز عیاں / ٹرمپ کی بلیک میلنگ اور آل سعود کی خفت آمیزیاں / آل سعود نے اپنا اقتدار ایک بار پھر امریکہ سے خرید لیا / ٹرمپ: کئی سو ارب ڈالر دےدو تو آؤں گا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ میں نے سعودیوں سے کہا کہ اگر وہ امریکی اسلحہ اور فوجی سازوسامان خریدنے، امریکہ میں سرمایہ کاری کے لئے سینکڑوں ارب ڈالر کی رقم ایک طرف نہ رکھیں تو میں سعودی عرب کے دورے پر نہیں آؤں گا۔
واضح رہے کہ بہت سے مغربی ذرائع نے ٹرمپ کے سب سے پہلے سعودی دورے پر تنقید کی تھی جس کا جواب انھوں نے سی بی ایس کے ساتھ انٹرویو میں دےدیا ہے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ روسی صدرکے ساتھ حالیہ ملاقات میں ان کے ساتھ مفاہمت کے نقطے پر پہنچے ہیں جو ایک اچھی بات ہے گوکہ ان کے مقاصد پیوٹن کے مقاصد سے مختلف ہیں کیونکہ پیوٹن روس کے لئے کوشش کرتے ہیں اور وہ امریکہ کے لئے۔
ٹرمپ نے اپنے انٹرویو کے اگلےحصے میں سعودی عرب کے دورے اور قطر کے سلسلے میں حالیہ اختلافات پر روشنی ڈالی اور کہا: قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور قطر میں امریکی اڈے کے سلسلے میں کوئی دشواری نہیں پائی جاتی تاہم اگر ہم قطر کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں تو 10 دوسرے ممالک ایسے ہیں جو اپنی سرزمین پر ہمیں فوجی اڈے دینے کے لئے تیار ہیں یہاں تک کہ یہ ممالک ان اڈوں کی تعمیر کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
انھوں نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے بارے میں واشگاف الفاظ میں کہا: میں نے سعودیوں سے کہا کہ اگر چاہتے ہو کہ میں ریاض کے دورے پر آؤں تو تمہیں کئی سو ارب ڈالر کی رقم امریکہ کے لئے الگ کرکے رکھنا پڑے گی۔
ٹرمپ نے کہا: سعودی عرب میں دو بہت اچھے دن گذارنے کو ملے، سعودیوں نے ہمارے طیاروں، فوجی ساز و سامان، اور امریکہ میں سرمایہ کاری کے لئے سینکڑوں ارب ڈالر کی رقم منظور کی اور یہ میں نے ان سے کہا تھا کہ تمہیں ایسا کرنا پڑے گا ورنہ میں نہیں آؤں گا۔
ٹرمپ نے کہا: جو جو قراردادیں سعودیوں کے ساتھ منعقد ہوئیں، امریکی مزدوروں کے لئے بہت اچھی قراردادیں تھیں۔
امریکی صدر نے ریاض کانفرنس میں شریک ممالک کے حکام کے ساتھ اپنی گفتگو کو بہت مثبت قرار دیا اور کہا کہ ریاض ہونے والے مذاکرات "انسداد دہشت گردی" کی کوششوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram