امریکی صدر کو ایران کا کرارا جواب؛

ٹرمپ: ایرانی بھوکے پیاسے ہیں / ایران کا سفیر: امریکی بھوکوں کے لئے خوراک فراہم کرنے کی درخواست مسترد نہیں کریں گے

ٹرمپ: ایرانی بھوکے پیاسے ہیں / ایران کا سفیر: امریکی بھوکوں کے لئے خوراک فراہم کرنے کی درخواست مسترد نہیں کریں گے

امریکہ کے سودائی صدر نے حال ہی اپنی ٹوئیٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایران کے ساتھ اوبا انتظامیہ کے مفاہمت نامے کے باوجود ایران ہر سطح پر ناکام ہوچکا ہے اور وہاں کے عوام برس ہا برس کچلے گئے ہیں، اور وہ بھوک اور پیاس میں مبتلا ہیں، انہیں کھانے کی ضرورت ہے!

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے ہاتھوں ایران کے سرمائے لوٹے جانے اور اربوں ڈالر کا سرمایہ منجمد کئے جانے کی طرف اشارہ کئے بغیر دعوی کیا: ایران میں انسانی حقوق اور ملکی سرمائے لوٹے جارہے ہیں، اور تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے۔

ادھر لندن میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے امریکی صدر کے موقف کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: امریکہ میں بےگھر بھوکوں پیاسوں نے اگر اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کی درخواست کی تو ایران اسے مسترد نہیں کرے گا۔

حمید بعیدی نژاد نے مزید لکھا ہے: ٹرمپ نے قبل ازيں بدترین توہین کرتے ہوئے ایرانی قوم کو دہشت گرد قوم قرار دیا تھا اور اب ایران میں ہونے والے احتجاجات کے ساتھ منافقانہ ہمدردی جتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار توہین اور گستاخی کرتے ہوئے ایرانی قوم کو ایک بھوکی اور قابل رحم قوم قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا: یہ سب وہ ایسے حال میں کہہ رہا ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کا صدر ہے جو دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا مالک ہے لیکن اس کے عوام برسہا برس سے غربت اور بھوک کا سامنا کررہے ہیں اور طبقاتی اختلاف بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ امریکی بھوکوں کی امداد (فیڈنگ امریکہ) کے معلوماتی ادارے کے ہولناک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے چار کروڑ بیس لاکھ افراد مطلق بھوک میں مبتلا ہیں جن میں ایک کروڑ تیس لاکھ اور پچاس لاکھ سے زائد معمر افراد شامل ہیں۔ انٹرنیٹ میں مختصر سی جستجو سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر آٹھ امریکی شہریوں میں سے ایک شخص بھوک کا شکار ہے۔

ایرانی سفیر نے لکھا: کیا بہتر نہیں ہے کہ ایک ملک کے صدر کی طرف سے تاریخ کی ایک سربلند قوم کی شان میں مسلسل گستاخی کے بجائے، وہ ایرانی قوم سے التجا کرے کہ امریکی بھوکوں کی مدد کے لئے، اس ملک کی مدد کریں کیونکہ ملت ایران اس کی درخواست مسترد نہیں کرے گی۔

امریکی کے سودائی صدر نے حال ہی میں کچھ شہروں میں چند ٹولیوں کے احتجاج پر جذباتیت کا شکار ہوکر کئی مرتبہ ٹوئیٹس لکھ کر امن و امان کے دشمنوں کی حمایت کرتے ہوئے ملت ایران کی توہین کی ہے جبکہ اس نے یکم جنوری کو پاکستان پر بھی کیچڑ اچھالا ہے اور جنوبی ایشیا اور مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے مد میں کھربوں ڈالر کمانے کے باوجود پاکستان کو دی گئی امداد کو حماقت گردانا تھا۔

۔۔۔۔۔۔

110


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram