ٹرمپ اپنے منہ میاں مٹھو بن گئے؛ امریکی صدر نے خود کو ذہین اور حاضر دماغ قراردیدیا

ٹرمپ اپنے منہ میاں مٹھو بن گئے؛ امریکی صدر نے خود کو ذہین اور حاضر دماغ قراردیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بارے میں وولف کی لکھی گئی کتاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں احمق نہیں بلکہ ہمیشہ سے حاضر دماغ اور ذہین ہوں اور اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے امریکہ کا صدر بنا ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بارے میں وولف کی لکھی گئی کتاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں احمق نہیں بلکہ ہمیشہ سے حاضر دماغ اور ذہین ہوں اور اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے امریکہ کا صدر بنا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹس میں خود اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دماغی صلاحیتوں میں استحکام اور حاضر دماغی میری پوری زندگی کے دو عظیم اثاثے ہیں، چالاک ہیلری کلنٹن نے ان کارڈز کا بھرپور استعمال کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں ایک کامیاب کاروباری انسان، ٹاپ ٹی وی اسٹار اور اب امریکہ کا صدر ہوں، میرا خیال ہے اب میں صرف ایک حاضر دماغ انسان نہیں بلکہ ذہین ترین شخص کہلانے کے لائق ہوں۔ واضح رہے کہ ہر وقت تنازعات میں گھرے رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدِ صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر امریکی صحافی مائیکل وولف نے " فائر اینڈ فیوری " کے نام سے کتاب تحریر کی ہے جس میں انہوں نے ٹرمپ کی شخصیت سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اور احمق آدمی قرار دیا ہے جو اپنے ملازموں پر شک کرتا ہے اور ہروقت چیختا چلاتا رہتا ہے۔یہ کتاب 9 جنوری کو فروخت کےلیے پیش کی جائے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram