فلسطینیوں کے قاتل کو امریکہ کی جانب سے ۳۸ ملین ڈالر کی امداد فراہم

فلسطینیوں کے قاتل کو امریکہ کی جانب سے ۳۸ ملین ڈالر کی امداد فراہم

صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر امریکی کانگریس کا شکریہ اور اڑتیس ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، خبروں کے مطاق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دو سال قبل ہونے والے دس سالہ معاہدے پر حال ہی میں عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ نتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی غیر مشروط حمایت ہی تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان مستحکم تعلقات کی بنیاد ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دس سالہ معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو سالانہ تین ارب تیس کروڑ ڈالر کی فوجی جبکہ مشترکہ میزائیل پروگرام کی تقویت کے لیے پانچ سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
امریکہ نے اسرائیل کو گائیڈڈ سسٹم کی منتقلی کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان امریکہ اسرائیل کو بھاری فوجی امداد ایسے وقت میں فراہم کر رہا ہے جب انیس سو سڑسٹھ سے لے کر دو ہزار سترہ تک صہیونی ریاست کے ہاتھوں بیالیس ہزار فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ پچھلے سترہ برس کے دوران تین ہزار فلسطینی بچے بھی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram