غیر ملکی پناہ گزینوں کی میزبانی پر اقوام متحدہ نے ایران کی تعریف کی

  • News Code : 818347
  • Source : irib.ir
Brief

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے غیر ملکی پناہ گزینوں خاص طور پر افغان مہاجرین کی گذشتہ چار عشرے سے میزبانی کرنے کےسلسلے میں ایران کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے غیر ملکی پناہ گزینوں خاص طور پر افغان مہاجرین کی گذشتہ چار عشرے سے میزبانی کرنے کےسلسلے میں ایران کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

پناہ گزینوں کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن یو این ایچ سی آر کے تہران میں متعین نمائندے نے کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ چار عشروں سے جس طرح سے افغان مہاجروں کی میزبانی کی ہے کہ وہ قابل تعریف ہے۔

تہران میں یواین ایچ سی آر کے نمائندے سیوانکا دانا پالا  کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب بعض ملکوں میں تارکین وطن کی میزبانی کے بارے میں بری خبریں موصول ہورہی ہیں ایران غیر ملکی مہاجرین منجملہ افغان مہاجروں کی شاندار میزبانی کررہاہے اور انہیں بہترین سہولتیں فراہم کررہاہے۔

اقوام متحدہ کے مذکورہ نمائندے نے کہا کہ ایران نے پناہ گزینوں کو سرکاری سطح پر میڈیکل بیمہ فراہم کرکے پناہ گزینوں کی میزبانی کے میدان میں ایک بڑا اور نمایاں کارنامہ انجام دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزیں بچوں کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے تعلق سے ایرانی حکام کے قابل ستائش اقدامات اس بات کا باعث بنے ہیں کہ ساڑھے تین لاکھ افغان نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

تہران میں متعین افغانستان کے سفیر نے بھی ایران میں تیس لاکھ افغان مہاجروں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاجروں کے لئے ایران کی غیر معمولی خدمات اس بات کو ثابت کرتی یں کہ ایرانی حکام میں انسان دوستی کا جذبہ اور احساس ذمہ داری اعلی سطح پر پائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram