سی آئی اے کے سربراہ: شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے

سی آئی اے کے سربراہ: شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے

امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد امریکہ پر جوہری حملے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔ مائک پومپیو نے کہا روس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرسکتا ہے۔مائک پومپیو نے کہا کہ تاحال امریکہ اور یورپ کے اندرونی معاملات میں روسی مداخلت جاری ہے جس میں کوئی قابل ذکر کمی نہیں آئی ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے شمالی کوریا کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی کوریا آئندہ چند ماہ میں امریکہ کو جوہری ہتھیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔ مائک پومپیو نے کہا کہ سی آئی اے دنیا کی بہترین خفیہ سروس ہے، ہم امریکی عوام کے تحفظ کےلیے روس تک پہنچیں گے اور خفیہ رازوں کا پتا لگائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram