سعودی عرب واشنگٹن کی حمایت کے بدلے رقم ادا کرے: ٹرمپ

سعودی عرب واشنگٹن کی حمایت کے بدلے رقم ادا کرے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واشنگٹن کی حمایت کے بدلے رقم ادا کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہ سلمان سے کہہ دیا ہے کہ واشنگٹن کی حمایت کے عوض کچھ رقم خرچ کریں۔
 سعودی بادشاہ اس سے پہلے بھی کئی بار امریکی صدر کی باج خواہی اور تحقیر کا نشانہ بن چکے ہیں۔
 ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ انہوں نے شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کی حمایت کے بغیر تمہاری حکومت دو ہفتے بھی باقی نہیں رہ سکتی۔
 اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ جاری اقتصادی جنگ میں سعودی عرب امریکہ کی مارکیٹ میں سرمایہ انجیکٹ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram