سعودیہ ایک امیر بیوی ہے اس سے عشق کریں گے: ٹرمپ کا سعودی دورے سے قبل بیان

  • News Code : 830845
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

ٹرمپ کا سعودی دورے سے قبل ریپبلکنز پارٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں کہنا تھا کہ سعودیہ ایک بد شکل لیکن امیر بیوی ہے جس سے عشق کریں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹرمپ کا سعودی دورے سے قبل ریپبلکنز پارٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں کہنا تھا کہ سعودیہ ایک بد شکل لیکن امیر بیوی ہے جس سے عشق کریں گے اور جب اس کا پیسہ ختم ہو جائے گا تو اس کے بیڈ سے اٹھ جائیں گے۔
 ریپبلکنز پارٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں ٹرمپ نے ان کے سعودیہ سے تعلقات میں اضافہ ہونے پر اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا: "سعودیہ صرف دودھ دینے والی گائے ہے، جب اس کا دودھ ختم ہو جائے تو اس کا گلا کاٹ دیں گے۔"

انہوں نے کہا: "سعودیہ ایک بد شکل لیکن امیر بیوی ہے جس سے عشق کریں گے اور جب اس کا پیسہ ختم ہو جائے گا تو اس کے بیڈ سے اٹھ جائیں گے۔

ٹرمپ نے اپنی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر روئٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودیہ کے دفاع کے لیے امریکہ کے بڑے خرچوں سے گلہ کیا، اور کہا تھا کہ "عرب ممالک امریکہ کے ساتھ برابر کا سلوک نہیں کر رہے ہیں، سعودیہ کا تقریبا پورا دفاع، امریکا کے ذمہ ہے جب کہ وہ اس کے لیے کافی پیسے ادا نہیں کرتا ہے۔"

وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ سعودیہ کو 100 ارب ڈالر کا اسلحہ دے گا، جس سے سعودیہ کی فوجی طاقت میں اضافہ ہو گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آج 19 مئی کو مسلمان حکمرانوں کو اسلام کے روشن پہلووں سے روشناس کرانے ریاض پہنچ گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram