رابرٹ ہارورڈ نے امریکی قومی سلامتی کےمشیرکا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا

  • News Code : 812267
  • Source : mehrnews
Brief

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی مشیر کے لیے منتخب کئے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی مشیر کے لیے منتخب کئے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل رابرٹ ہارورڈ نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کے مطابق مائیکل فلن کے استعفے کے بعد روبرٹ ہارورڈ کو قومی سلامتی مشیر کے عہدے کی پیش کش کی گئی ،لیکن ایڈ مرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے انکار کردیا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع کی وجہ یہ تھی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل روس سے تعلقات کے الزام کی وجہ سے مائیکل فلن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram