جوہری معاہدے سے علیحدگی ٹرمپ کا خطرناک کھیل ہوگا: اراکین امریکی کانگریس

  • News Code : 860163
  • Source : irna.ir
Brief

امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے کے پابند رہے جبکہ اس سے علیحدگی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خطرناک کھیل ثابت ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے کے پابند رہے جبکہ اس سے علیحدگی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خطرناک کھیل ثابت ہوگا.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کی نشست منعقد ہوئی جس میں ایران جوہری معاہدے کا جائزہ لیا گیا اور اکثر شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اس معاہدے پر قائم رہنا چاہئے.

اراکین کانگریس نے حکومت کو ایران جوہری معاہدے پر قائم نہ رہنے کے حوالے سے خطرناک نتائج پر انتباہ کیا.

مختلف امریکی شہروں کے اراکین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی ممکنہ عدم توثیق پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا.

اس موقع پر بعض اراکنی نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور اس سے مطالبہ کیا کہ جو خطرناک کھیل شروع کیا ہے اس کا خاتمہ کرے.

رہوڈ آئی لینڈ، نیو یارک اور ورجینیا کے شہروں سے تعلق رکنے والے اراکین کانگریس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے کے قصے کو ایک خطرناک کھیل میں بدل دیا ہے جبکہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے.

رکن کانگریس 'ڈیوڈ سیسییلین' کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت ایران پر یہ الزام لگانا کہ وہ جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی، امریکی ساکھ کو نقصان پہنچے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ٹرمپ نے جو واویلا مچایا ہے اس ہمارے اتحادیوں کے درمیان بے اعتمادی کی فضا قائم ہوگی.

رکن کانگریس 'ادریانو ایسپالت' نے بھی جوہری معاہدے سے نکلنے پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے بعد شمالی کوریا کے مسئلے کو حل کرنے پر ہمارے اتحادیوں کو اعتماد میں لینا سخت کام ہوگا لہذا امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہے.

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 15 اکتوبر کو تیسری بار یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا امریکہ، 2015 میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پاسداری کی تصدیق کرے گی یا نہیں.

تاہم ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ 15 اکتوبر کو ایران کی پاسداری کی تصدیق کرنے سے گریز کریں گے جس کے بعد امریکی کانگریس ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا قانون پاس کرے گی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram